IC star
اپنی ذہانت اور قابلیت دنیا کو دکھائیں۔
IC star
اپنا آڈیشن جمع کروانے کے لیے ہمیں جوائن کریں یا ایپ ڈاؤنلوڈ کریں۔
کچھ تقریب کے متعلق :
IC star قابلیت پر مبنی ایک پر امید شو ہے جس میں کئی طرح کے ہنر شامل ہیں جیسا کہ گلوکاری، موسیقی، اداکاری، اسٹینڈ اپ کامیڈی، متاثر کن گفتگو، خصوصی کارکردگی اور بہت کچھ۔ ایسے تمام حقیقی ستارے جن کے اندر دنیا کے سامنے اپنے آپ منوانے کی صلاحیت موجود ہے IC star ان کو دریافت کرےگا ،انکی حوصلہ افزائی کرےگا اور بھرپور تائید کرےگا۔
اقسام:
· گلوکاری
· موسیقی
· اداکاری
· سٹینڈ اپ کامیڈی
· خصوصی کارکردگی
آڈیشن کون دے سکتا ہے؟
· پوری دنیا سے کوئی بھی جس کی عمر 14-35 کے درمیان ہو۔
· آڈیشن کسی بھی زبان میں ہو سکتا ہے مگر اسکا انگریزی زبان میں ترجمہ کیا گیا ہو۔
انعامات
1. پہلی پوزیشن: 20000 ڈالر + ایک ویڈیو کلپ پروڈکشن کانٹریک+ ایک مارکیٹنگ اور میڈیا پروڈکشن کانٹریک۔
2. دوسری پوزیشن: 10000ڈالر + ایک ویڈیو کلپ پروڈکشن کانٹریک۔
3. تیسری پوزیشن: 5000 ڈالر+ ایک ویڈیو کلپ پروڈکشن کانٹریکٹ۔
ویڈیو آڈیشن جمع کروانے کا طریقہ:
· آڈیشن جمع کروانے کے لیے " join" بٹن پر کلک کریں یا ایپ ڈاؤنلوڈ کریں۔
· اپنی ویڈیو کو اچھی روشنی کے ساتھ شوٹ کریں یاد رہے کہ اس میں مواد اچھی طرح دکھائی اور سنائی دے رہا ہو۔
· ویڈیو کی حد زیادہ سے زیادہ 3 منٹ تک رکھیں۔
· ویڈیو کا سائز ذیادہ سے ذیادہ 500 میگابائٹ تک رکھیں۔
· اپنی ویڈیو کو جمع کروانے سے پہلے تجزیہ کر لیں اور اس بات کا یقین کر لیں کہ آواز صاف سنائی دے رہی ہو۔ ترمیم شدہ یا انتہائی پروسیسڈ ووکلز والی ویڈیو جمع نہ کروائیں۔
· آٹو ٹیون ایپس کا استعمال نہ کریں۔
· اپنی ویڈیو کے مواد کو تفریحی اور قابلِ قدر بنائیں۔
· لڑکیاں سادہ اور مہذب لباس پہن سکتی ہیں۔
آڈیشن:
· پہلے مرحلے کے آڈیشن بنیادی طور پر دنیا کے کسی بھی حصے سے بھیجھے جا سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیو آڈیشن جمع کروائیں اور آڈیشن کی منظوری ملنےکے فوری بعد اسے ہرجگہ شئیر کریں تاکہ آپ کو بہترین ووٹنگ حاصل ہو۔ ووٹنگ ہمارے IOS اور اینڈروئیڈ موبائل اپیلیکشن " ICTV" کے ذریعے دستیاب ہے۔
· دوسرے مرحلے کے آڈیشن براہ راست ہونگے۔ "ICTV" پروڈیوسر پہلے مرحلے میں بھیجے گئے آڈیشنز میں سے ووٹنگ، قابلیت اور کارکردگی کی بنیاد پر سر فہرست 33 آڈیشنز کا انتخاب کرےگا اور پھر ان کا سٹیج پر 5 ججز کے سامنے براہ راست آڈیشن ہوگا جن میں حمودالخضر، مسعود کرتس، نجم شیراز، سلویٰ شیراز اور دیگر ممتاز شخصیات شامل ہیں۔
اہلیت کے قوائف:
1. دوسرے مرحلے کے لیے منتخب کیے گئے امیدوار حضرات براہِ راست شو کے لئے پروڈیوسر کے اخراجات پر سفر کرنے کے قابل ہوں, ان کا مستند پاسپورٹ ہو اور سفر پر کوئی پابندی نا ہو۔
2. اگر عمر 18 سال سے کم ہے تو قانونی سرپرست کو پروڈیوسر کے خرچہ پر اسکے ساتھ آنا ہوگا۔
3. امیدوار کو اس بات پر متفق ہو کہ پروڈیوسر کے پاس اہلیت کا تعین کرنے کا تنہا اختیار ہےاور یہ کہ پروڈیوسر کوکسی بھی وقت اہلیت کےمعیار کو تبدیل کرنے کا حق حاصل ہے۔ پروڈیوسر اپنے اختیارات کی بنا پر، کسی بھی وقت امیدوار سے اسکی شناخت اور اہلیت کے ثبوت کا تقاضا کر سکتا ہے۔ امیدوار کو یہاں پر متلع اور خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ بالا اہلیت کے تمام کوائف پر پورا اترتا ہو۔
4. امیدوار اس بات پر متفق ہو کہ اگر وہ تین پوزیشنز میں سے کوئی ایک حاصل کر لیتا ہے تو وہ "ICTV" پروڈیوسر کے ساتھ پروڈکشن معاہدہ پر دستخط کرےگا۔
5. امیدوار ناقابلِ تنسیخ طور پر " ICTV" پروڈیوسر کو اپنا آڈیشن کا مواد کہیں بھی، کسی بھی طریقے سے اور کسی بھی ذریعہ سے لائسنس دینے اور استعمال کرنے کا( فحش اور غیر قانونی کے علاؤہ) حق دیتا ہے جس میں کسی بھی مواد یا سروس کے متعلق آرٹ، تشہیر ،ترسیل، فروغ اور پیکیجنگ شامل ہیں۔
میں تمام شرائط وضوابط اور نجی پالیسی سے متفق ہوں۔