IC STAR  FAQ URDU

IC STAR FAQ URDU

.1ویڈیو آڈیشن کے لیے میں خود کو رجسٹر کیسے کروں گا/گی؟

آڈیشن کا پہلا مرحلہ بنیادی ہے۔ آپ کو اتنا بس کرنا ہے کہ ictv.net پر اکاؤنٹ بنائیں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں اور پھر اپنی ویڈیو آڈیشن کو اپ لوڈ کر دیں۔ یہ جمع کروائی گئی ویڈیو منتظمین کی طرف سے تجزیہ کے لیے زیر غور رہےگی۔ ایک بار جب اسکی منظوری ہو جائے گی تب اسے ووٹنگ کے لیے عوامی طور پر شائع کر دیا جائے گا۔ تصدیق شدہ مدمقابل حضرات میں شامل ہونے کے لیے آپ کو کم از کم 20 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ ووٹنگ ictv.net کی ویب سائٹ اور اینڈرائڈ موبائل اپیلیکشن کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

.2میں نے اپنا ویڈیو آڈیشن جمع کروادیا ہے اب اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟

جب آپ اپنا ویڈیو آڈیشن جمع کروادیں گے تو آپ کو تصدیق کے طور پر ایک ای-میل موصول ہوگی۔اس کے بعد آپ کی ویڈیو زیر غور رہے گی جب تک کہ انتظامی ٹیم اسکا جائزہ نہیں لے لیتی۔ایک بار جب آپکی ویڈیو منظور ہو جائے گی تو اسے ووٹنگ کے لیے شائع کر دیا جائے گا۔ ووٹنگ ICTV کی موبائل اپیلیکشن اور ictv.net کی ویب سائٹ پر کی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد ہماری ٹیم براہ راست شو کے مرحلے میں منتقل کرنے کے لیے سر فہرست 33 آڈیشنز کا انتخاب کرے گی۔ براہ مہربانی اپنا ای-میل باقاعدگی سے چیک کریں اور اس بات کا تعین کر لیں کہ ہماری میل کہیں جنک میل میں تو نہیں رہ جاتیں۔

.3 کیا میں ictv.net ویب سائٹ کے زریعے ووٹ دے سکتا/ سکتی ہوں؟

جی ہاں، بلکل آپ ictv.net ویبسائٹ یا ہماری اینڈروئیڈ ایپ کے ذریعے ووٹ دے سکتے ہیں۔

.4آڈیشن کون دے سکتا ہے؟

ہمارے آڈیشنز ہر اس شخص کے لیے دستیاب ہیں جس کی عمر 35-14 کے درمیان ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ہمارے اہلیت کے تقاضوں پر پورا اترتا ہے۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہماری ویب سائٹ پر سائن اپ کریں ۔ آن لائن رجسٹر یشن کر کے آپ مطلوبہ فارمز کو پہلے سے مکمل کرنے کے اہل ہو جائیں گے اور اپنے آڈیشن کے متعلق تازہ ترین معلومات بھی حاصل کر سکیں گے۔

.5آڈیشن کی اہلیت کے لئے کونسے تقاضے درکار ہیں؟

اہلیت کے تقاضوں کی تفصیل کے لیے ہمارے پاس ایک پورا کالم موجود ہے جسے آپ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔

 

.6 کیا رجسٹریشن کسی بھی قومیت کے لیے درکار ہیں؟

اگرچہ ICTV ایک کینیڈین ادارہ ہے تاہم رجسٹریشن تمام قوموں کے لئے دستیاب ہیں لیکن اگر آپ سر فہرست 33 لوگوں میں شامل ہو جاتے ہیں تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ براہِ راست شوز کے لیے سفر کرنے کے قابل ہوں۔ آپ کے پاس ایک مستند پاسپورٹ ہونا چاہیے جس پر سفر کے لئے کوئی پابندی نا ہوں۔

 .7مجھے مقابلہ میں شرکت کرنے کے لیے کونسا سامان درکار ہے؟

آپ کو بس اتنا کرنا ہے کہ آڈیشن کے لیے اچھی سی روشنی اور اور آڈیو میں ایک ویڈیو شوٹ کرنی ہے۔

یہ ضروری نہیں کہ آپ کے پاس پروفیشنل کیمرہ ہو اور پروفیشنل مائیکروفون ہو، بس آپ کے پاس ایک سمارٹ فون ہونا کافی ہے جسکا کیمرہ اور مائیکرو فون اچھا ہو۔اپنے ویڈیو آڈیشن کے بارے میں مزید معلومات اور ٹپس جاننے کے لیے اس پیج پر کلک کریں۔

 .8 مجھے اپنی ویڈیو آڈیشن کے لیے کیسی جگہ کا انتخاب کرنا چاہیئے؟

اس سے قطعی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے کیسی جگہ کا انتخاب کیا ہے۔ بس اتنا خیال رکھیں کہ آواز صاف اور شفاف سنائی دے رہی ہو۔ برائے مہربانی COVID-19 وبائی مرض سے متعلق تمام مقامی احکامات اور اصول وضوابط پر ضرور مد نظر رکھیں۔

.9میں ایک گروہ کا حصہ ہوں ،تو میں خود کو کیسے رجسٹر کر سکتا/ سکتی ہوں؟

بدقسمتی سے، COVID-19 کےمتعلق پابندیاں اور ضوابط کی بنیاد پر IC star season-1 کے لیے گروپ آڈیشن اہل نہیں ہیں اور نہ ہی وہ براہ راست آڈیشن کے لیے شامل سمجھے جائیں گے۔

 .10 مجھے کیسے علم ہوگا کہ میں بنیادی آڈیشن کے لیے کامیابی سے رجسٹر ہو گیا ہوں یا نہیں؟

 رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد آپ کو تصدیق کے لیے ایک ای-میل موصول ہوجائے گی۔

.11مقابلے کےلئے کل کتنا وقت درکار ہوگا؟

ویڈیو آڈیشن جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2021 ہے۔ جبکہ آڈیشنز کے لئے ووٹنگ 10 اپریل 2021 تک جاری رہے گی۔ پھر سر فہرست 33 آڈیشنز جو براہِ راست آڈیشن شو کے لیے منتخب ہوں گے انہیں متلع کردیا جائے گا۔ اسکے بعد ، براہِ راست شو مئی میں فلمایا جائےگا۔ اس ٹائم لائن میں کسی قسم کی تبدیلی کی صورت میں آپ کو متلع کر دیا جائے گا۔

.12 کیا میرا آڈیشن عوامی طور پر شائع کیا جائے گا؟

جی ہاں، بلکل تمام آڈیشنز ووٹنگ، تشہیر اور فروغ کے مقصد سےعوامی طور پر شائع کیے جائیں گے۔

امیدوار ناقابلِ تنسیخ طور پر "ICTV" پروڈیوسر کو اپنا آڈیشن کا مواد کہیں بھی، کسی بھی طریقے سے اور کسی بھی ذریعہ سے لائسنس دینے اور استعمال کرنے کا( فحش اور غیر قانونی کے علاؤہ) حق دیتا ہے جس میں کسی بھی مواد یا سروس کے متعلق آرٹ، تشہیر ،ترسیل، فروغ اور پیکیجنگ شامل ہیں۔

.13کیا میں ایک سے زیادہ آڈیشن جمع کروا سکتا/ سکتی ہوں؟

نہیں، امیدوار صرف ایک آڈیشن جمع کروا سکتا/ سکتی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اپنا آڈیشن بعد میں منسوخ یا تبدیل کر سکتے ہیں لیکن اسکے بعد آپ اپنے تمام ووٹس کھو دیں گے اور آپکا نیا جمع کروایا گیا آڈیشن پھر منظوری کے لیے زیر غور چلا جائےگا۔

.14 میں 18 سال سے کم عمر ہوں، کیا میں IC star آڈیشن کے لیے رجسٹر ہو سکتا/ سکتی ہوں؟

جی ہاں، ہر وہ شخص جسکی عمر 35-14سال کے درمیان ہے، وہ رجسٹر ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے اور آپ براہِ راست آڈیشن شو کے لیئے منتخب ہو جاتے ہیں تو کوئی قانونی سرپرست جسکی عمر 21 یا اس سے ذیادہ ہو اسے آپکے ساتھ آنا ہوگا۔

 .15 مجھے اپنے آڈیشن کے لیے کیا پہننا چاہیے؟

برائے مہربانی کوئی ایسا لباس نہ پہنیں جس پہ کوئی ایسی چیز ہو جو کسی نام، ادارے، کھیلوں کے گروپ کے نام یا لوگوز, حق اشاعت تصاویر، وی آئی پی نام یا تصویر ( زندہ یا مردہ) ، کارٹون تصاویر یا غلط پیغامات یا گستاخ الفاظ کو ظاہر کرتی ہو۔ اگر آپ نے شو پر کوئی ایسا لباس پہنا تو آپ کو اسے ختم کرنا ہوگا یا اسے پیچھے کی طرف موڑنے یا کوئی دوسرا لباس پہننے کے لیے کہا جائے گا۔ اگر آپ نے کوئی ایسا ٹیٹو بنوایا ہوا ہے جو کسی نام، ادارے، کھیلوں کے گروپ کے نام یا لوگوز, حق اشاعت تصاویر، وی آئی پی نام یا تصویر ( زندہ یا مردہ) ، کارٹون تصاویر یا غلط پیغامات یا گستاخ الفاظ کو ظاہر کرتا ہو تو آپ اسے احتیاطاً ڈھانپ کے رکھیں۔

کسی بھی قسم کی عریانی لباس کی اجازت نہیں ہے نوجوان خواتین مہذب اور سادہ لوح لباس پہنیں۔

 .16 اگر میرے پرفارمینس میں آگ یا کوئی دوسرا خصوصی سامان درکار ہوا تو کیا میں تب بھی آڈیشن دے سکتا/سکتی ہوں؟

جی ہاں، آپ پھر بھی آڈیشن دے سکتے ہیں۔ اگر آپ اگلے مرحلے میں براہِ راست شو کےلئے منتخب ہو جاتے ہیں تو آپ پروڈیوسر کو اپنے اگلے منصوبے اور سامان کی نوعیت سے متلع کرنےکے ذمہ دار ہوں گے۔

.17 میری پرفارمینس حقیقی مواد پر مشتمل ہے کیا اسکی اجازت ہے؟

بے شک، یہ آپ پہ منحصر ہے کہ اگر آپ گانا گا رہے ہیں تو منفرد مواد پیش کرتے ہیں یا کوئی کور۔ ہم یہ بھی تجویز دیتے ہیں کہ آپ کوئی مشہور گانا منتخب کریں لیکن یہ بلآخر یہ آپکا فیصلہ ہوگا کہ آپ ویڈیو آڈیشن پرفارمینس کے لیے کیا منتخب کرتے ہیں۔ تا ہم، اگر آپ اگلے مرحلے کے براہ راست آڈیشن کے لیے منتخب ہو جاتے ہیں تو آپ کو پروڈیوسرز کے ساتھ ہم آہنگی کی ضرورت ہوگی کہ آپ کیا گانا چاہ رہے ہیں۔

 .18 میں ایک گلوکار/سنگر ہوں، مجھے کیا امید رکھنی چاہیے؟

عام طور پر، گلوکاروں کو تجویز دی جاتی ہے کہ وہ اپنا گانا بغیر کسی سازوں یا بیکنگ ٹریک کے گائیں۔ آپ کو نصیحت کی جاتی ہے کہ آپ اپنے گانے کے مطابق میوزک کمپوزنگ ٹیون کو ترتیب دیں۔ آپ کو اپنے گانے کو شروع کی طرف سے شروع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ برائے مہربانی کوئی ایسی میلوڈی/ راگ کا انتخاب کریں جو آپکی آواز کو بہترین طور پر پیش کر سکے۔ آپ اپنے کیمرہ کے ساتھ الگ سے مائیکروفون جوڑ سکتے ہیں لیکن کوئی آٹو ٹیوننگ نہ ہو۔ ہم ویڈیو آڈیشن میں آپکی خام آواز کو سننا چاہتے ہیں۔ آپ کو بیکنگ ٹریک کی اجازت ہو گی اگر آپ گانا اور ڈانس دونوں ایک ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ مزید یہ کہ ریپرز اپنی خود کی بیٹس استعمال کر سکتے ہیں۔ دوسری صورت میں یہ فیصلہ پروڈیوسرز کے پاس ہوگا کہ کب اور کس گانے کو اجازت دینی ہے۔ گانے کے دوران کوئی آلہ ( یعنی گٹار ، پیانو وغیرہ ) بجانے کی اجازت ہمیشہ رہےگی۔ اگر آپ براہِ راست آڈیشن کے لیے منتخب ہو جاتے ہیں تو یہ تجویز دی جاتی ہے کہ اگر پروڈیوسرز کچھ اور سننے کا مطالبہ کریں تو بیک اپ کے طور پرآپ کے پاس کچھ اور گانے تیار ہوں۔

 .19 میں ایک فوک ڈانسر ہوں، کیا یہ آڈیشن میرے لیے ہے؟

جہاں تک ہماری آپ کو ( اور آپ کے مووز) دیکھنے کی بات ہے تو بنیادی ویڈیو آڈیشن آپ کے کام آئیں گے۔برائے مہربانی کسی محفوظ جگہ پر رہیں جہاں آپ کو آس پاس گھومنے کا موقع مل سکے۔ اس بات کا دھیان رہے کہ ڈانس کی کچھ اقسام IC star show کے لیے غیر مناسب شمار کی جاتی ہیں یہ فیصلہ پروڈیوسرز پر ہوگا کہ وہ کس آڈیشن کو منتخب کرتے ہیں اور کسے نہیں۔

.20 کیا میں اپنے ویڈیو آڈیشن میں کوئی آلہ استعمال کر سکتا ہوں؟

جی ہاں، میوزک آڈیشنز کی اجازت ہے۔ اگر آپ کوئی آلہ بجا رہے ہیں اور آپکے ساتھ ایک ٹریک بھی ہے تو یہ ٹھیک ہے۔

.21 آپ آڈیشنز کے لیے فیس لیتے ہیں؟

جی نہیں، تمام آڈیشنز فری ہیں۔

کسی آڈیشن کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص آپ سے آڈیشن خریدنے یا بیچنے کی کوشش کرتا ہے تو فوری طور پر icstar@ictv.net پر ہمارے سٹاف کو متلع کریں۔

 .22 اگر میں براہِ راست آڈیشن کے لیے منتخب ہو جاتا ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

آپ کو ایک ای-میل کے ذریعے متلع کر دیا جائے گا کہ آپ سر فہرست ان 33 لوگوں میں شامل ہیں جو براہِ راست آڈیشن کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔ آپ کو کچھ فارمز کو بھرنا ہوگا اور پھر ہماری ٹیم آپکے سفر کے معاملات اور براہِ راست آڈیشن میں آپ کی مدد کرےگی۔

. 23 میرے سفر اور رہائش کے اخراجات کون ادا کرےگا؟

شو کی فلمنگ کے دوران آپکی فلائٹ اور رہائش کے اخراجات ICTV ادا کرےگا ۔ کسی بھی قسم کے پچھلے اخراجات امیدوار خود اٹھائے گا جیسا کہ پاسپورٹ بنوانا وغیرہ۔

 

.24 براہِ راست آڈیشنز کا کیا طریقہ کار ہو گا؟

براہِ راست آڈیشن چار مراحل پر مشتمل ہوں گے۔ فرسٹ ، سیکنڈ ، سیمی فائنل اور ایک فائنل راؤنڈ۔

 ہر امیدوار کو ہر مرحلہ میں ایک موقع ملےگا کہ وہ اپنی قابلیت سٹیج پر 5 ججز کے سامنے دکھا سکے۔ جن میں حمودالخضر، مسعود کرتس، نجم شیراز، سلویٰ شیراز شامل ہوں گے اور پانچواں جج ہر قسط میں ایک خصوصی مہمان ہوگا۔ اگر آپ ججوں سے تعریف اور قبولیت وصول کر لیتے ہیں تو آپ اگلے مرحلے میں داخل ہو سکیں گے۔ ہر قسط کے آخر میں جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔